کیریبین پریمیئر لیگ،آج کوالیفائر ون ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائیگا

کیریبین پریمیئر لیگ،آج کوالیفائر ون ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائیگا

کنگسٹن (آئی این پی)کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں ایک دن آرام کے بعد (آج)منگل کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ یہ میچ کوالیفائر ون ٹیموں کے درمیان ہوگا۔کوالیفائر ون میں پہنچنے والی ٹیموں میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز اور دوسری ٹیم گیانا امازون واریئرز شامل ہیں۔ کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں کل بدھ کو ایلیمنیٹر کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا فائنل میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی