قائداعظم کرکٹ کپ کا دوسرا مرحلہ 13 ستمبر کو شروع ہوگا

قائداعظم کرکٹ کپ کا دوسرا مرحلہ 13 ستمبر کو شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز 13 ستمبر سے ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق گروپ اے میں لاہور وائٹ کا مقابلہ این بی پی سے ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں ہوگا، پشاور اور ایچ بی ایل کی ٹیمیں کے آر ایل گراؤنڈ راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی اور اسلام آباد اور کے آر ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ ڈائمنڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا جبکہ فاٹا کا مقابلہ ایس این جی پی ایل سے ایبٹ آباد گراؤنڈ میں ہو گا۔ گروپ بی کے میچوں میں کراچی وائٹ کا مقابلہ ایس ایس جی سی ایل سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا ، زیڈ ٹی بی ایل کا ٹکراؤ راولپنڈی سے پنڈی کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں ہوگا۔ ملتان کا مقابلہ واپڈا سے ملتان سٹیڈیم میں ہو گا ۔
۔جبکہ پی ٹی وی اور لاہور بلیو کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 4 نومبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔