اوباڑو میں معذور افراد کیلئے وہیل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
گھوٹکی (این این آئی)گورنمنٹ ہائی اسکول اوباڑو میں پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کی جانب سے معذور افراد کے لیے ویئل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے شہر اوباڑو میں اپنا سہارا ویلفیئر سوسائٹی اور پاکستان ویل چیئر کرکٹ کی جانب سے خصوصی افراد کا ویئل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ٹورنامنٹ کا افتتاح مقامی کونسلروں چوہدری محمد اسلم آرائیں شاہد حسین سومرو زاہد دایو نے کیا اس ٹورنامنٹ میں رحیم یار خان گھوٹکی اور خیرپور کی ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کا فائنل خیر پور اور گھوٹکی کے مابین کھیلا گیا فائنل میں گھوٹکی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر خیرپور ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی خیرپور کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 74 رنس بنائے جواب میں گھوٹکی کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر اپنا حدف حاصل کر لیا گھوٹکی کی ٹیم کی قیادت پاکستان ویئل چیئر انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے وائس کپتان ساجد علی عباسی کر رہے تھے آخر میں مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے ایم پی اے سردار شہر یار خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور اپنے خطاب میں کہا کہ میں آپ لوگوں کے لئے کرکٹ گرونڈ کے لئے سندھ اسمبلی میں آواز اٹھاوں گا اس موقع پر اپنا سہارا ویلفیئر سوسائٹی کے رہنما در محمد بگٹی اور ساجد علی عباسی نے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آنے والوں مہمانوں کا استقبال کیا۔