امریکہ کا شمالی کوریا کے قیام کے ستر برس مکمل ہونے پر پریڈ کی تقریب کا خیر مقدم

امریکہ کا شمالی کوریا کے قیام کے ستر برس مکمل ہونے پر پریڈ کی تقریب کا خیر ...
امریکہ کا شمالی کوریا کے قیام کے ستر برس مکمل ہونے پر پریڈ کی تقریب کا خیر مقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ستر برس پورے ہونے پر کی جانیوالی فوجی پریڈ میں جوہری میزائلوں کی نمائش نہ کرنے کے عمل کو ایک مثبت علامت قراردیا ہے ۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے شمالی کوریا کے قیام کے ستر برس پورے ہونے پر منقعد یک جانے والی فوجی پریڈ کو تعاون پر آمادگی کی ایک علامت قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ فوجی پریڈ میں جوہری میزائلوں کی نمائش نہ کرنا جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کی جانب ایک اشارہ ہے۔ ٹرمپ کے بقول یہ ایک اہم اور مثبت قدم ہے۔ گزشتہ روز شمالی کوریا کے قیام کی سترہویں سالگرہ کے موقع پر پیونگ یونگ کے مرکزی چوک کِم اِل سنگ سکوائر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھاجس میں شمالی کورین دستوں نے پریڈ کا شاندار مظاہر ہ کیا ۔