مال روڈ تجاوزات،پولیس سے عدم تعاون پر ٹیپا، پارکنگ کمپنی سمیت متعلقہ حکام طلب

مال روڈ تجاوزات،پولیس سے عدم تعاون پر ٹیپا، پارکنگ کمپنی سمیت متعلقہ حکام ...

لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کے اطراف میں تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی کے لئے ٹریفک پولیس سے عدم تعاون پر ٹیپا اور پارکنگ کمپنی سمیت متعلقہ حکام کو طلب کرلیاہے۔جسٹس علی اکبر قریشی نے ایک ہی نوعیت مختلف درخواستوں پر سماعت کی جس میں مال روڈ پر تجاوزات اور ٹریفک کی روانی برقرار نہ رہنے کی نشاندہی کی گئی ہے، عدالتی حکم پر سی ٹی او ملک لیاقت عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کے استفسار پر بتایا کہ مال روڈ پر ٹریفک کی روانی میں ٹیپا، ایل ڈی اے، محکمہ سوشل ویلفیئر اور پارکنگ کمپنی کا بھی عمل دخل ہے، تمام ادارے ٹریفک پولیس سے تعاون نہیں کر رہے،عدالت عالیہ نے سی ٹی او کے جواب پر دیگر متعلقہ محکموں کے حکام کو بھی طلب کر لیا ہے۔

مال روڈ تجاوزات

مزید : علاقائی