سابق وزیراعلی پنجاب کے داماد عمران علی یوسف کی جائیداد کی تفصیلات طلب

سابق وزیراعلی پنجاب کے داماد عمران علی یوسف کی جائیداد کی تفصیلات طلب

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب کے مفرور داماد عمران علی یوسف کی جائیداد کی تفصیلات ڈپٹی کمیشنر سے طلب کرلی ہے۔احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں عمران علی یوسف کو اشتہاری ملزم قرار دینے کے لئے عدالت سے رجوع کیاہے جس پر عدالت نے عمران علی یوسف کو اشتہاری ملزم قرار دینے کے لئے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو حکم دیا کہ عمران علی یوسف کی جائیداد کی تفصیلات 24ستمبر تک دی جائیں ،عدالت نے باقاعدہ اپنا حکم مقدمہ کے تفتیشی افیسر کے ذریعے ڈپٹی کمشنر کو بھجوا دیاہے۔عمران علی یوسف پر الزام ہے کہ انہوں نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کے چیف فنانس افیسراکرام نوید کے ساتھ مل کر مبینہ طور پرکروڑوں روپے خوردبرد کئے،نیب کے پاس اکرام نوید کاچالان زیرسماعت ہے جس میں اکرام نوید اس کے بیوی بچے اور سالے عمر شمشاد ملوث ہیں ،ان پر غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

جائیداد کی تفصیلات طلب

مزید : علاقائی