پلاننگ اینڈ کمیونی کشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ترقی دینے کامعاملہ 10روز میں نمٹایا جائے،لاہور ہائیکو رٹ

پلاننگ اینڈ کمیونی کشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ترقی دینے کامعاملہ 10روز میں ...

لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پلاننگ اینڈ کمیونی کشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو ترقی نہ دینے کے خلاف دائردرخواست سیکرٹری کمیونی کیشن اینڈ ورکس پنجاب کو بھجوا دی۔عدالت نے حکم دیا کہ 10روز میں صوبائی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس بلا کر درخواست گزار کو ترقی دینے کا معاملہ نمٹایا جائے ۔جسٹس شاہد وحید نے ارشاد محمودالحسن کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو طویل عرصے سے اسکو ترقی نہیں دی جا رہی۔وکیل نے نشاندہی کی کہ درخواست گزار کی جانب سے متعلقہ محکمہ کو متعدد بار درخواستیں بھی دی تاہم شنوائی نہ ہوئی، وکیل نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ درخواست گزار کو ترقی نہ دینا ایک غیر آئینی اقدام ہے، وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار کو سپرنٹنڈنٹ انجینئرکے عہدہ پر ترقی دینے کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ

مزید : علاقائی