ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 5.74 فیصد اضافہ ریکارڈ

ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 5.74 فیصد اضافہ ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 5.74 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ء کے دوران پاکستان نے ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے 977.470 ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا جو پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 5.74 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2016-17ء کے دوران پاکستان نے ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے 924.371 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔
اس عرصہ فضائی ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مالی سال 2017-18ء میں پاکستان کو فضائی ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے 898.590 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا ، مالی سال 2016-17ء کے دوران فضائی ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے پاکستان کو 839.790 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اسی طرح پسنجرسروس کے خدمات کی برآمدات میں 13.51 فیصد اضافہ ہواہے جبکہ فضائی مال برداری خدمات کی برآمدات میں اضافے کی شرح 3.33 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمارکے مطابق سمندرسے ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 48.56فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

علاقائی -