توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو نوٹس ، جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو نوٹس ، جواب طلب

لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔جسٹس شاہد وحید نے پاکپتن کے عمر حیات سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار وں کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار طویل عرصے سے عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔درخواست گزاروں کی جانب سے متعلقہ محکمہ کو بھی درخواست دی گئی تاہم کوئی شنوائی نہ ہوئی،عدالت 30مئی 2017ء کو تمام ملازمین کو ریگولر کرنے کاحکم دے چکی ہے ،عدالت کے حکم کے باوجود درخواست گزاروں کوریگولر نہیں کیا جا رہا۔

نوٹس

مزید : علاقائی