کامن ویلتھ چیمئین شپ میں شطرنج کی ٹیم بھجوانے کی اجازت نہ دینے پر ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس، جواب طلب

کامن ویلتھ چیمئین شپ میں شطرنج کی ٹیم بھجوانے کی اجازت نہ دینے پر ڈی جی ایف ...

لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بھارت میں ہونے والی 43 ویں کامن ویلتھ چیمئین شپ میں شطرنج کی ٹیم بھجوانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل عمران عزیز کو ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے ،جسٹس شاہد وحید نے چیس فاؤنڈیشن کے سیکرٹری احمد مدنی کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں پاکستان سپورٹس بورڈ،ایف آئی اے اور وزرات خارجہ کو فریق بنایا گیاہ، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ بھارت کے شہر دہلی میں 43 ویں کامن وہیلتھ چیمپئن شپ 25 ستمبر کو منعقد ہو رہی ہے۔کامن ویلتھ آرگنائزیشن کے دعوت نامہ ملنے کے بعد چیس ٹیم کی کامن ویلتھ چیمئین شپ میں شرکت کے لئے ایف آئی اے سے این او سی طلب کیا،ایف آئی اے نے اس کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ،درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو اسے این او سی جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ جواب طلب

مزید : علاقائی