لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت کے ڈیلی ویجزملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف دائردرخواستیں نمٹادیں

لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت کے ڈیلی ویجزملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف ...

لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت کے ڈیلی ویجزملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائردرخواستیں ڈی جی ہیلتھ پنجاب کو بھجواتے ہوئے نمٹادیں ،عدالت نے ڈی جی ہیلتھ کو درخواست گزاروں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ساجد اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ،درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ عرصہ دراز سے بطور سینٹری ورکرز فرائض سر انجام دے رہے ہیں ،پالیسی کے مطابق ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل نہیں کیا جارہا ،وکلاء نے واضح کیا کہ ملازمین کی مستقلی کے لئے ڈی جی ہیلتھ کو متعدد درخواستیں دیں مگر شنوائی نہیں ہوئی ،وکلاء نے استدعا کی کہ محکمہ صحت کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیا جائے۔

ڈیلی ویجزملازمین

مزید : علاقائی