کاروباری ہفتے کے پہلے دن مندا‘ ا نڈیکس170پوائنٹس گرگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے دن مندا‘ ا نڈیکس170پوائنٹس گرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامر س ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سوموار کو مندے کا رجحان رہا اور انڈیکس 170پوائنٹس گرگیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جاتا رہا۔ ایک موقع پر انڈیکس 40927.49 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا جبکہ مندے کے دوران انڈیکس 40369.1 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔ کاروبار کے اختتا م پر انڈیکس 170.72پوائنٹس کی کمی کے بعد 40684.0 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید :

علاقائی -