ٹی سی ایل نے لاہور میں فلیگ شپ اسٹور متعارف کرادیا

ٹی سی ایل نے لاہور میں فلیگ شپ اسٹور متعارف کرادیا

لاہور(پ ر)اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کیلئے ہمیشہ سے کوشاں ٹی سی ایل نے 32-A, XX CCA,ڈی ایچ اے لاہور میں اپنا فلیگ شپ اسٹور متعارف کرا دیا ہے ۔یہ اسٹور ٹی سی ایل کے صارفین کو بہترین ماحول میں خریداری کے نئے تجربے سے روشناس کرانے میں مرکزی پوائنٹ کا کردار ادا کرے گا۔فلیگ شپ اسٹور کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی یہ فلیگ شپ اسٹور کمپنی آپریٹڈ پہلا اسٹور ہے اور پاکستانی صارفین کو اعلیٰ معیاری مصنوعات کی فراہمی کیلئے ٹی سی ایل کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔فلیگ شپ اسٹور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹی سی ایل پاکستان کے جنرل منیجر سنی یانگSunny Yang,کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فلیگ شپ اسٹور کے افتتاح کے اعلان پر انتہائی پرمسرت ہیں ،اس اسٹور میں ٹی سی ایل کی مکمل پراڈکٹ رینج ڈسپلے کی گئی ہے جہاں صارفین انتہائی آرام دہ ماحول خریداری کے بہترین تجربے سے روشناس ہوسکیں گے ،ٹی سی ایل کا بعد ا زفروخت خدمات کی فراہمی پر انتہائی پختہ یقین ہے اور اس اسٹور کے ذریعے ہم اپنی اس پیشکش کو مزید بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں ،منیجر ٹی سی ایل جید نیازی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی مارکیٹ میں اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی فراہمی اور کنزیومر ایکسپئرنس میں اضافے کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

مزید : علاقائی