حکومت تجاوزات کیخلاف آپریشن وہاں سے شروع کرے جہاں کرنا چاہئے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی

حکومت تجاوزات کیخلاف آپریشن وہاں سے شروع کرے جہاں کرنا چاہئے، جسٹس شوکت عزیز ...

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی سی ڈی اے سے مکمل رپورٹ طلب کرلی‘ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا سی ڈی اے بھی بڑے مگر مچھوں کے خلاف نہیں جاتا‘ حکومت آپریشن وہاں سے شروع کرے جہاں سے کرنا چاہئے۔ پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ سی ڈی اے بھی بڑے مگر مچھوں کے خلاف نہیں جاتا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے سی ڈی اے ٹھیک ہوتا تو کشمیر ہائی وے سمیت یہ تعمیرات نہ ہوتیں۔ وکیل سی ڈی اے نے بتایا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا حکومت آپریشن وہاں سے شروع کرے جہاں سے کرنا چاہئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی مکمل رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی

مزید : علاقائی