صدر مملکت 13ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

 صدر مملکت 13ستمبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صدر مملکت کے خطاب کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 13ستمبر بروزجمعرات کو ہوگا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس 14 ستمبر سے شروع ہو گا۔ قومی اسمبلی کی 16قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اپوزیشن جماعتوں جبکہ17کی سربراہی حکومت اور اسکی اتحادی جماعتوں کو دی جائیگی۔مسلم لیگ( ن) کو 9 قائمہ کمیٹیوں کی صدارت ملیگی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو 6 اورمتحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کوایک قائمہ کمیٹی کی سربراہی ملے گی۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے ایازصادق،پرویزملک،خورشید شاہ کے ناموں پرغورکیاگیا۔

صدر مملکت

مزید : علاقائی