بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن ہر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک اور شہری شہید

بھارتی فورسز کی کنٹرول لائن ہر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک اور شہری شہید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہوگیا، پاکستانی افواج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کامنہ توڑ جواب دیا جس سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر آبادی کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر خنجر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جھمرہ گاؤں کا رہائشی 51 سالہ شہری گفتار حسین شہید ہوگیا۔

کنٹرول لائن/ فائرنگ

آٹھ مقام(صباح نیوز)بھارتی فوج کی لیپہ سیکٹر میں بلاشتعال گولہ باری سے مسجد شہید اور ایک مکان تباہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر لیپہ سیکٹر میں سویلین آبادی پر بلااشتعال چھوٹے اور درمیانے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ سید پورہ موجی تیرڈھا کے دیہات کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ جہاں مارٹر گولہ لگنے سے ایک مسجد مکمل طور پر شہید ہو گئی اورایک شہری یعقوب سکنہ لب گراں کا مکان بھی تباہ ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

لیپہ سیکٹر/مارٹر گولہ

مزید : علاقائی