الیکشن کمیشن، پی کے 90میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت 18ستمبر تک ملتوی

الیکشن کمیشن، پی کے 90میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت 18ستمبر تک ملتوی

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے 90میں دوبارہ گنتی کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی،سماعت کے دوران اکرم خان درانی کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوسکا۔پیر کو الیکشن کمیشن میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 90 میں دوبارہ گنتی کرانے سے متعلق درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی،سماعت کے دوران اکرم خان درانی کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا جبکہ درخواست گزار حاجی ملک عدنان کے وکیل پیش ہوئے،الیکشن کمیشن نے اکرم خان درانی کی جانب سیکسی وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی ،الیکشن کمیشن نے پی کے 90 کے ریٹرننگ افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

الیکشن کمیشن

مزید : علاقائی