چین کی پاکستان میں سی پیک کے تحت آئل ریفائنری بنانے کی پیشکش

چین کی پاکستان میں سی پیک کے تحت آئل ریفائنری بنانے کی پیشکش

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں سی پیک کے مختلف پہلوؤں پر تبا دلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور سے چینی سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق چین نے پاکستان میں سی پیک کے تحت آئل ریفائنری بنانے کی پیشکش کی۔ سی پیک منصوبوں میں بلوچستان ترجیح ہے۔ چینی سفیر نے پاکستان میں تیل اور گیس کی بڑی پائپ لائنز بنانے کی بھی پیشکش کی۔ چینی سفیر نے وفاقی وزیر سے سی پیک کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سی پیک کے تحت تیل گیس کی تلاش ، پیٹرولیم ٹرانسپورٹیشن اور پروسینگ پر تبادلہ خیال ہوا۔

چین پیشکش

مزید : علاقائی