پیپلز پارٹی کسی سے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہی،قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی کسی سے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہی،قمر زمان کائرہ

لاہور ( آن لائن)تحریک انصاف کی حکومت احتساب کانعرے لگا کر اقتدار میں آئی ، اب ان کو کسی کو معاف نہیں کرنا چاہئے ، پیپلز پارٹی کسی سے کوئی ریلیف نہیں مانگ رہی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا تحریک انصاف نے انتخابی مہم کے دوران سی پیک کی شفافیت کی بات کی اور کہا ہم حکومت میں آکر ان منصوبوں کی تحقیقا ت کریں گے۔ حکومت میں بیٹھ کر برداشت کرنا پڑتاہے ،مجھے تو احتساب کا لفظ بہت سے لوگوں کے منہ سے نکلتا بہت عجیب لگتاہے۔ معاون خصوصی شہزاد اکبر کی بات پربھی غور کرلیا جائے جنہوں نے کہاہے اگر اس امیدپر بیٹھے ہو کہ پیسہ باہر سے آئے گا تو یہ ایک بہت لمباراستہ ہے۔انہوں نے کہا چندے کی بنیاد پر بڑے پراجیکٹس نہیں بن سکتے ، ڈیم کی تعمیر کیلئے جورقم درکارہے وہ چند ے سے نہیں آ سکتی۔

کائرہ

مزید : علاقائی