پاسپیڈا کے سالانہ ا نتخابات، سرفراز احمد شیخ بلامقابلہ چیئرمین منتخب

پاسپیڈا کے سالانہ ا نتخابات، سرفراز احمد شیخ بلامقابلہ چیئرمین منتخب

لاہور (اے پی پی) پاکستان آٹو موبائل سپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلز ایسوسی ایشن (پاسپیڈا) کے سالانہ الیکشن2018-19ء کیلئے سرفراز احمد شیخ کوبلا مقابلہ چیئرمین پاسپیڈا منتخب ہو گئے، یہاں مقامی ہوٹل میں ہونیوالے انتخابات میں حبیب احمد شیخ سینئر وائس چیئرمین، محمد عالم خان چوہدری، افتخار اعجاز فنانس سیکرٹری اوروقار حسین بٹ ،شیخ محمد فیصل ، حاجی غلام رسول اور محمد فاروق بٹ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر منتخب ہوگئے، الیکشن کمیشن پاسپیڈا ڈاکٹر ارشد مجید کے مطابق سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے اویس سعید پراچہ سینئر وائس چیئرمین نسیم اقبا ل خواجہ، محمد وسیم یوسف، مدثر منظور، محمد ذوہیب شیخ، ارشد علی اور طاہر بشیرخان بھی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاسپیڈا منتخب ہو گئے،سبکدوش ہونیوالے چیئرمین ناصر حمید خان نے تاجر برادری کی خدمات کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کا رلائے، اس موقع پر نو منتخب چیئرمین سرفراز احمد شیخ نے نئی ذمہ داری ملنے پر تمام بزنس کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ہے، دریں اثناء چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار سابق پیاف و لاہور چیمبرکے سابقہ صدر میاں انجم نثار، محمد علی میاں، میاں ابوذر شاد، عرفان قیصر شیخ، سہیل لاشاری موجودہ صدر طاہر جاوید ملک ، عرفان اقبال شیخ انجمن تاجران کے مجاہد مقصود بٹ و دیگر تاجر برادری کی طرف سے پاسپیڈا کے نئے عہدیداران کو مبارکباد دی گئی۔

مزید : علاقائی