اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کو جوانؤب جمع کرانے کیلئے24ستمبر تک مہلت

اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کو جوانؤب جمع کرانے کیلئے24ستمبر تک مہلت

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر نیشنل بینک کی تقرری کے معاملے پر اٹارنی جنرل اور وزارت خزانہ کو جواب داخل کر و انے کیلئے24ستمبر تک کی مہلت دیدی، عدالت نے حکم دیا تحریری جواب داخل نہ کروانے کے معاملے پر سیکرٹری خزانہ ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر سوالات کے جواب دیں، گزشتہ روز عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل رکنی بنچ نے درخواست پر سما عت کی ،جب سماعت شروع ہوئی تودرخواست گزار کی جانب سے فیض رسول جیلانی عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ سعید احمد خا ن ایک باقاعدہ کنٹریکٹ کے تحت نیشنل بینک کے صدر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے دوران ملازمت انہوں نے قانون و ضوابط کی کبھی خلاف ورزی کی ، کبھی ان کیخلاف کوئی چارج فریم ہوا اور نہ ہی کبھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، ان کو سنے بغیر کسی قسم کی کارروائی و معطلی کو غیر قانونی قرار دیا جائے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے صدراین بی پی سعید احمد خان کیخلاف سیکرٹری خزانہ کا جاری کردہ نوٹیفکیشن معطل کیا جائے ،دوران سماعت نیشنل بینک کے ایک نمائندے کی جانب سے کیس میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر د یا، بعدازاں عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد حکم دیا وزارت خزانہ ایک ہفتے کے اندر اندر عدالت میں تفصیلی جواب داخل کروائے اور صدر نیشنل بینک کومعطل کئے جانے کی وجوہات بیان کرے ،عدالت نے ہدایت کی جو اب داخل نہ کروانے کی صورت میں سیکرٹری خزانہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر عدالت کو آگاہ کریں، بعدازاں کیس کی سماعت24 ستمبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

صدر نیشنل بینک

مزید : علاقائی