آپریشن ردالفساد،ایف سی نے ایک اوردہشتگردی کا بڑا منصوبہ نا کام بنا دیا

آپریشن ردالفساد،ایف سی نے ایک اوردہشتگردی کا بڑا منصوبہ نا کام بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن) ایف سی بلوچستان نے ژوب کے سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 235 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔ یہ دھماکہ خیز مواد محرم الحرام کے جلوسوں کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ نا کام بنا دیا ایف سی بلوچستان کے علاقے ژوب کے سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 235 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا یہ دھماکہ خیز مواد محرم الحرام کے جلوسوں کونشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔
آپریشن ردالفساد

مزید :

علاقائی -