اسرائیل کیساتھ مذاکرات سے انکار، امریکہ کا واشنگٹن میں پی ایل او دفتر بند کرنے کا فیصلہ

اسرائیل کیساتھ مذاکرات سے انکار، امریکہ کا واشنگٹن میں پی ایل او دفتر بند ...

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے دفتر کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا،جبکہ انتظامیہ نے صدر کے فیصلہ سے فلسطینی حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے امریکی سربراہی میں اسرائیل سے مذاکراتی عمل میں حصہ بننے سے معذرت کرلی تھی۔ فلسطینی حکومت کے اسی فیصلے سے نالاں ہوکر امریکی صدر نے واشنگٹن میں قائم پی ایل او کے دفتر کو بند کرنے کا حکم دیا۔فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل صائب اریکات نے میڈ یا کو بتایا امریکی حکام نے واشنگٹن میں پی ایل اوکے دفتر کو بند کرنے سے متعلق اپنے فیصلے سے ہمیں تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا دفتر کی بندش امریکہ کی انتقامی کارروائی ہے۔فلسطین کو ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکی تاریخ کے تلخ ترین فیصلوں کا سامنا ہے۔ یر و شلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کر کے تل ابیب سے سفارتخانے کی منتقلی اور فلسطین کیلئے تمام قسم کی امداد بند کرنے کے بعد اب واشنگٹن میں پی ایل او کے دفتر کو تالا لگانا تیسرا بڑا تاریک فیصلہ ہے۔واضح رہے امریکہ کی جانب سے فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کے سلسلے میں تیزی اْس وقت دیکھنے میں آئی جب رواں برس مئی میں فلسطین نے اسرائیلی مظالم کیخلاف عالمی عدالت برائے انصاف سے رجوع کیا اور عالمی عدالت نے اسرائیلی مظالم کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

پی ایل او دفتر

مزید : علاقائی