3سال سے زائد عرصہ سے تعینات سکولوں سربراہان تبدیل کرنے کا فیصلہ ، فہرستیں طلب

3سال سے زائد عرصہ سے تعینات سکولوں سربراہان تبدیل کرنے کا فیصلہ ، فہرستیں طلب

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ تعلیم سکول ایجوکیشن نے پنجاب کے سکولوں میں 3 سال سے زائد عرصہ سے تعینات سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔، سربراہان کو پنجاب کے مختلف سکولوں میں تعینات کیا جائے گا ۔ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب نے محکمہ تعلیم کے فیصلے پر احتجاج کی کال دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں کے لیے ایک سکول میں 3 سال سے زائد عرصہ سے تعینات سربراہان کی فہرستیں طلب کر لی ہیں اس حوالے سے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو 2 روز میں سکول سربراہان کی فہرستیں بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں گریڈ 16 سے 20 تک کے سکول سربراہان کے تبادلے پنجاب کے مختلف سکولوں میں کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق تبادلوں سے سکولوں کے معیار تعلیم میں بہتری آئے گی، دوسری جانب ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر رشید احمد بھٹی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم فیصلہ پر نظر ثانی کریں بصورت دیگر سکول سربراہان

مزید : صفحہ آخر