عالمی امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی طبیعت سنبھل گئی

عالمی امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی طبیعت سنبھل گئی

لاہور(جنرل رپورٹر) عالمی امیر تبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی طبیعت سنبھلنے پر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ حاجی عبدالوہاب 10 دن ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ انہیں سینے میں تکلیف تھی اور سانس لینے میں دقت پیش تھی جس کے باعث انہیں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔ طبیعت سنبھلنے پر پیرکی صبح حاجی عبدالوہاب کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور اب وہ اپنے تبلیغی مرکز رائیونڈ میں موجود ہیں۔ ان کے ساتھیوں کا یہ کہنا ہے کہ ہم عوام کے بہت شکرگزار ہیں جنہوں نے حاجی عبدالوہاب کی صحت یابی کی دعا کی۔

حاجی عبدالوہاب

مزید : صفحہ آخر