اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا پارلیمنٹ ہاؤس میں چیمبر کا دورہ تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چیمبر کا دورہ کیا اور چیمبر کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ پیر کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چیمبر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف،طارق چوہدری اور مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیمبز کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔