عارف علوی اور عمران اسماعیل کی خالی ہونے والی نشستوں پرضمنی انتخابات 21 اکتوبرکوہونگے

عارف علوی اور عمران اسماعیل کی خالی ہونے والی نشستوں پرضمنی انتخابات 21 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( مانیٹر نگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر پاکستان عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کی خالی ہونے والی نشستوں پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا ۔نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ا ین اے247اورپی ایس 111پرضمنی انتخابات 21 اکتوبرکوہونگے،دونوں نشستوں پر کاغذات نامزدگی 13 سے 15ستمبر تک جمع ہونگے ،الیکشن کمشنرحیدرآباد امتیاز علی کلہوڑو ریٹرننگ افسر ہونگے ۔
الیکشن کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -