وزیراعظم نے وزارت نیشنل فوڈسکیورٹی کااجلاس14ستمبر کو طلب کرلیا

وزیراعظم نے وزارت نیشنل فوڈسکیورٹی کااجلاس14ستمبر کو طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے وزارت نیشنل فوڈسکیورٹی سے بریفنگ کیلئے اجلاس طلب کرلیا،اجلاس14ستمبر کو ہو گا۔نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعظم نے14ستمبرکووزارت نیشنل فوڈسکیورٹی سے بریفنگ طلب کرلی،سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمد ہاشم پوپلزئی وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے،وزیراعظم کوزرعی شعبے کی ترقی کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا،وزیراعظم کوکسانوں کیلئے کاروباری لاگت میں کمی پربریفنگ دی جائے گی ،وزیراعظم کومعیاری بیج ،لائیواسٹاک اورفشریزکے شعبوں پربھی بریفنگ دی جائے گی،وزیر اعظم کوچھوٹی بڑی فصلوں کی پیداوار،دستیاب پانی پربھی بریفنگ دی جائیگی،وزیراعظم کوکسانوں کیلئے کاروباری لاگت میں کمی پربریفنگ دی جائے گی ۔
وزارت نیشنل فوڈ

مزید :

صفحہ آخر -