حکومت کو موجودہ بلدیاتی نظام پر شب خون مارنے نہیں دینگے،حمزہ شہباز

حکومت کو موجودہ بلدیاتی نظام پر شب خون مارنے نہیں دینگے،حمزہ شہباز

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ زمینوں پر قبضہ کرنا عبدالعلیم خان کی عادت ہے اور اگر بلدیاتی نظام پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔پاناما کیس میں جج کو بھی لکھنا پڑا کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، عدالتی جنگ کیساتھ ساتھ اسمبلیوں میں بھی آواز اٹھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کی یونین کونسل36 کے لبیر کونسلر جہانگیر غوری کی عیادت کے موقع پر کیا۔حمزہ شہبازشریف نے حالیہ الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دے کر تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسترد ووٹوں کی تعداد جیت کے مارجن سے زیادہ ہے لہٰذاپارلیمانی کمیشن ہر صورت بننا چاہئے۔حمزہ شہباز نے لوڈشیڈنگ اور حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینرز پر کھڑے ہوکر باتیں کرنا آسان جبکہ حکومت میں آکر کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم کیلئے زمین نواز شریف نے قوم کو لے کر دی۔

مزید : صفحہ آخر