ریلوے، سی پیک کیلئے ریڑھ کی ہڈی لیکن کوئی کام نہیں ہوا ،شیخ رشید

ریلوے، سی پیک کیلئے ریڑھ کی ہڈی لیکن کوئی کام نہیں ہوا ،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 100 روز میں 2 نئی ٹرینوں کے افتتاح کی درخواست قبول کرلی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پہلی ٹرین میانوالی ایکسپریس، شام 6 بجے سے راولپنڈی اور صبح 7 بجے سے میانوانی سے چلے گی۔انہوں نے بتایا کہ دوسری ٹرین مارگلہ ایکسپریس، راولپنڈی اور لاہور سے شام 8 بجے چلا کرے گی۔شیخ رشید کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ سے دونوں ٹرینوں کا افتتاح ہوگا۔وفاقی وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ ریلوے، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ریڑھ کی ہڈی ہے جس میں کوئی کام نہیں ہوا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ سی پیک منصوبے کے تحت ریلوے کے کام میں تیزی لائیں گے۔
شیخ رشید احمد

مزید :

صفحہ آخر -