پڑھے لکھے جاہلوں کے ہاتھ حکومت آ گئی ،سعد رفیق

پڑھے لکھے جاہلوں کے ہاتھ حکومت آ گئی ،سعد رفیق

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ کن نام نہاد پڑھے لکھے جاہلوں کے ہاتھ حکومت آ گئی ہے ،بارہ پاس گورنر23یونیورسٹیوں کے سربراہ بن گئے،احتساب کا ڈرامہ نہ دکھاؤ انتقام سے حکومت نہیں چلتی ،ریلوے کے دیانت دار افسروں کی بے عزتی بند کریں ،نئے پاکستان میں پیٹرول اور گیس مہنگی میٹرو کا کرایہ ڈبل کررہے ہیں ،پوچھتا ہوں کس ملک نے چندے سے ڈیمز بنائے ہم بھاشا ڈیم کی زمین خریداری کرکے گئے۔قرض اتارو ں ملک سنواروں سکیم ہم نے شروع کی مگر قرض نہ اتر سکا ، عمران اپوزیشن کو دھمکیاں نہ دو اگر دھمکیاں دو گے توحکومت نہیں چلے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان کہتے کچھ کرتے کچھ ہو دوغلاپن منافقت لیڈروں کو زیب نہیں دیتا جھوٹ بولنے والا لیڈر نہیں بن سکتا ۔ کن نام نہاد پڑھے لکھے جاہلوں کے ہاتھ حکومت آ گئی ہے ،بارہ پاس گورنر23یونیورسٹیوں کے سربراہ بن گئے ہیں ۔احتساب کا ڈرامہ نہ دکھاؤ انتقام سے حکومت نہیں چلتی ۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کے دیانت دار افسروں کی بے عزتی بند کریں اور یہ جو شیخ رشید کہتے ہیں کہ ریلو میں سی پیک پر کوئی کام نہیں ہوا جھوٹ بول رہے ہیں ایم ایل ون مکمل کیاہے ۔

سعد رفیق

مزید : صفحہ آخر