ائیر چیف کی عمان کے وزیر دفاع سے ملاقات،باہمی و پیشہ ورانہ امور پر گفتگو

ائیر چیف کی عمان کے وزیر دفاع سے ملاقات،باہمی و پیشہ ورانہ امور پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی ) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے عمان کے وزیر برائے دفاعی امور محترم سیدبدر بن سعود بن حرب البوسیدی سے بیت الفلاج(عمان) میں ملاقات کی۔دونوں معزز شخصیات کچھ دیر ایک ساتھ رہیں اور باہمی و پیشہ وارانہ امور پر گفتگو کی۔عمان کے وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان بہترین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات موجود ہیں اور انہوں نے دونوں ممالک کے سیکیور ٹی اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں ، ائیر چیف نے کمانڈر عمان بحریہ ،رئیرایڈمرل عبداللہ بن خمیس الرئیسی سے بھی ملاقات کی۔

مزید :

صفحہ آخر -