ختم نبوت ، مدارس کی حیثیت اور مسئلہ قادیانیت پر کل جماعتی کانفرنس بلائیں گے ، فضل الرحمن

ختم نبوت ، مدارس کی حیثیت اور مسئلہ قادیانیت پر کل جماعتی کانفرنس بلائیں گے ، ...

اسلام آباد (آئی این پی ) متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی بحران سے چین کا اعتماد متاثر ہوا ہے، اگر سی پیک کو ختم یا تعطل میں ڈالا گیا تو ملکی معیشت کے لیے اچھا نہیں ہوگا،ختم نبوت، مدارس کی حیثیت اور مسئلہ قادیانیت پر کل جماعتی کانفرنس بلائیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک چین دوستی پہلی بار اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہوئی ہے، تمام پارٹیوں اور دینی جماعتوں سے رابطہ کر کے کل جماعتی کانفرنس بلائیں گے، ریاست مدینہ کے نام پر قوم کو دھوکا نہ دیا جائے۔سربراہ ایم ایم اے نے کہا کہ آج کس طرح مدارس کی حیثیت کو ختم کرنے کی بات کی جا رہی ہے، ختم نبوت، مدارس کی حیثیت اور مسئلہ قادیانیت پر کل جماعتی کانفرنس بلائیں گے۔مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ قادیانی مسئلے پر قوم کو متحرک کیا جائے گا، ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر