چین کی پاکستان کو ٹیکنالوجی سمیت دوسرے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی

چین کی پاکستان کو ٹیکنالوجی سمیت دوسرے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین ...

 اسلام آباد (آئی این پی )چین کے سفیریاؤ جنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور ہر آزمائش پر پورا اترنے والے سٹرٹیجک شراکت دار ہیں ،دونوں خطے کی تر قی اور خوشحالی کا مشترکہ وژن رکھتے ہیں، بلوچستان سے پسماندگی کا خاتمہ اس کی تعمیر و ترقی چین کی تر جیحات میں شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔تفصیلات کے مطابق چین کے سفیر یاؤ جنگ نے گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر قومی سمبلی قاسم خان سوری سے ملاقات کی ۔جس میں دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیرنے ڈپٹی سپیکر کو پاکستا ن میں ٹیکنالوجی ،توانائی کے متبادل ذرئع اور دیگر شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چین کو بنیادی حیثیت حاصل ہے جبکہ سی پیک منصوبہ پورے خطے کیلئے گیم چیلنجز کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے سے خطے میں معاشی سر گرمیوں میں اضافہ ہو گا اور روز گار کے موقع پیدا ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو اپنے ایجنڈے کو مکمل کرنے کیلئے چین جیسے بااعتماد اور مخلص دوست ممالک کا تعاون درکار ہے ۔

مزید : صفحہ آخر