شاہین ائیر لائنز سے بکنگ کروانیوالے پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر مشکلات کا شکار

شاہین ائیر لائنز سے بکنگ کروانیوالے پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر مشکلات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)شاہین ائیر لائنز سے بکنگ کروانے والے پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر سخت مشکلات کا شکار،شاہین ائیر لائنز حج اپریشن مکمل کرنے کی مشروط اجازت ملنے کے بعد چھوٹے جہاز جس میں 206حجاج آ رہے ہیں کے ذریعے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے جس کی وجہ سے مدینہ اور جدہ سے واپسی کے منتظر پرائیویٹ سکیم کے حجاج کرام اضطراب کا شکارہیں،دوسری طرف ڈائریکٹر حج مکہ کی طرف سے حج آرگنائزر کو ہدایت کی گئی ہے کہ آپ حاجی لائے ہیں آپ ہی ان کی واپسی کے ذمہ دار ہیں یہ ہدایت سامنے آنے پر حج آرگنائزر نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور کی طرف سے پرائیویٹ حج سکیم سے لا تعلقی کا اظہار سمجھ سے بالا تر ہے ،حاجی سرکاری ہوں یا پرائیویٹ سب اللہ کے مہمان ہیں اور وزارت مذہبی امور کی نگرانی میں آپریشن جاری ہے،وزارت مذہبی امور کی اجازت سے شاہین ائیر لائنز کی حج آرگنائزر نے بکنگ کی ہوئی ہے سارے حجاج کی ٹکٹوں کی ادائیگی کے بعد پورے حاجی ایک ساتھ نہ لانا زیادتی ہے ہوپ بھی اس پر احتجاج کرتی ہے وزارت مذہبی امور مداخلت کرے اور تمام حجاج کرام کو ایک ساتھ لانے کے لیے دباؤ ڈالے۔

مزید :

صفحہ آخر -