ہادی مسارات گروپ کی سالانہ عمرہ کانفرنس اور ایوارڈ تقریب آج لاہور میں ہو گی

ہادی مسارات گروپ کی سالانہ عمرہ کانفرنس اور ایوارڈ تقریب آج لاہور میں ہو گی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہادی مسارات گروپ کی سالانہ عمرہ کانفرنس اور ایوارڈ تقریب آج پی سی لاہور میں ہو گی ،اوریا جان مقبول اور سعودی عمرہ کمپنیوں کے مالکان مہمان خصوصی ہوں گے ،ہادی مسارات گروپ کے ڈائریکٹر محمد یعقوب سیفی،لیاقت علی ،رانا مبین،شہزاد چودھری،افضال چودھری کا کہنا ہے کہ سالانہ کانفرنس اور تقریب تقسیم انعامات پونے12بجے شروع ہو گی جس میں ملک بھر کے سیلز پوائنٹ کے نمائندے شریک ہوں گے ،سالانہ تقریب کے موقع پر عمرہ2018.19ء کی پالیسی کا اعلان ہو گا اور ملک بھر میں ہادی مسارات کے ساتھ عمرہ کرانے والی نمایاں کمپنیوں کو انعامات سے نوازاجائے گا ،ڈائریکٹر یعقوب سیفی نے کہا کہ تقریب میں سینئر صحافی اینکر پرسن نصر اللہ ملک،جمیل فاروقی،سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسد منظور بٹ،موون پک مکہ کے سیلز منیجر طلحہ بن مسعود،گلزار خان،انجم ہوٹل کے شیر زمان ،شیرٹن ہوٹل مکہ کے فرحان وسیم خصوصی طور پر تشریف لا رہے ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر