سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ڈی پی آئی سمیت ذیلی اداروں کو ضم کرنے کا فیصلہ

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ڈی پی آئی سمیت ذیلی اداروں کو ضم کرنے کا فیصلہ

لاہور(حافظ عمران انور) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈی پی آئی سمیت محکمہ تعلیم کے تمام ذیلی اداروں کو ضم کر کے ایک ہی ادارہ بنائے جانے کے قوی امکانات ہیں ۔ذارئع کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن ،پروگرام مینجمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن یونٹ،قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ،ڈی پی آئی (ایلیمنٹری وسیکنڈری ) سمیت دیگر شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ان کی از سر نو تشکیل یا ضم کرنے کی منصوبہ بندی آئندہ چند روز میں مکمل کر لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کے ذیلی ادارے پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کی کارکردگی جانچنے کیلئے بھی حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دیدی جو 30 دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کریگی ،پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں گزشتہ ادوار میں ہونے والی غیر قانونی اور قواعد و ضوابط سے ہٹ کر سیاسی بھرتیاں پر نظر ثانی کیلئے بھی کمیٹی کو ہدایات دی گئیں ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم حکام نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور پی ایم آئی یو کے مالی معاملات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ اداروں کا از سر نو آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسی طرح محکمہ تعلیم کے زیر سایہ اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے بنائے گئے ادارے قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل فاؤنڈیشن میں 20سے زائد بڑی پوسٹوں پر تعیناتیاں نہ ہونے کی وجہ سے شدید انتظامی بحران پر بھی حکام نے سخت نوٹس لیا ہے اور اس ضمن میں مذکورہ ادارے میں خالی پوسٹوں پر فوری تعیناتیاں اورپنجاب کے ہر ضلع میں اکیڈمی کا ایک یونٹ بنا کر اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے مانیٹرنگ سیل بنانے کا بھی حتمی فیصلہ کر لیا ہے ۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ

مزید : صفحہ آخر