بینظیرانکم سپوٹ پروگرام کوبند کریں گے تونقصان ہوگا،یوسف رضاگیلانی

بینظیرانکم سپوٹ پروگرام کوبند کریں گے تونقصان ہوگا،یوسف رضاگیلانی

ملتان ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و رہنماپیپلزپارٹی یوسف رضاگیلانی نے حکومت کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند کرنے کے حوالے سے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند کرنے سے حکومت کو نقصان ہوگا۔نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق سابق وزیراعظم و رہنماپیپلزپارٹی یوسف رضاگیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بینظیرانکم سپوٹ پروگرام کوبند کریں گے تونقصان ہوگا،چین کیساتھ بہترین تعلقات کوخراب نہیں کرناچاہیے،امداد بھی نہیں چاہتے ہیں اور امریکا سے لڑنا بھی نہیں چاہتے،پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں سرائیکی صوبے کیلئے تمام جماعتوں نے سپورٹ کیاتھا،تحریک انصاف کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے،شاہ محمودقریشی کوافغانستان کادورہ کرناچاہیے۔

مزید : صفحہ آخر