بورڈ،آج انٹرمیڈیٹ (پارٹII)پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا جائیگا

بورڈ،آج انٹرمیڈیٹ (پارٹII)پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور رپورٹر) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ امتحان (پارٹ II) سالانہ2018 ؁ء میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کے ناموں کا اعلان چیئر مین لاہور بورڈ پروفیسر چودھری محمد اسماعیل آج 11ستمبر بروز منگل شام 6:00بجے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان کی موجود گی میں کریں گے۔ لاہور بورڈ کے کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل کے مطابق انٹر میڈیٹ کے تفصیلی نتائج کا اعلان 12ستمبر بروز بدھ کو صبح 10بجے کیا جائیگا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب فلیٹیز ہوٹل ایجرٹن روڈ لاہور میں صبح 10بجے منعقد ہو گی ۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجا یاسر ہمایوں سرفراز تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طالب علم، ان کے والدین، اساتذہ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات شریک ہوں گی ۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق تفصیلی نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.comاو ر موبائل فون کے ذریعے 80029پر رول نمبر میسج کر کے بھی معلوم کیے جا سکتے ہیں۔
انٹر میڈیٹ

مزید :

صفحہ آخر -