مہنگائی زدہ عوام جلد حکومت کا ماتم کرتے نظرآئیں گے،آصف کرمانی

مہنگائی زدہ عوام جلد حکومت کا ماتم کرتے نظرآئیں گے،آصف کرمانی

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جبراً نکال کر پاکستان میں ترقی کو ریورس گئیر لگا دیا گیا،نواز شریف دشمنی میں دراصل پاکستان کے ساتھ دشمنی کی گئی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا حکومت کی توجہ معیشت کی بجائے انتقامی کاروائیوں پر مرکوز ہے ،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے مارے عوام جلد حکومت کا ماتم کرتے نظر آئیں گے، نمائشی حکومت نمائشی اقدامات میں مصروف ہے ۔

آصف کرمانی

مزید : صفحہ آخر