حکومت نے انتہا پسندوں کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے،فرحت بابر

حکومت نے انتہا پسندوں کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے،فرحت بابر

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ حکومت وقت نے میاں عاطف کو ہٹاکر انتہا پسندوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں،یہ شرمناک واقعہ ہے،حکومت میں شامل لوگوں نے بھی اس فیصلے کی مخالفت کی لیکن انکی بھی نہیں سنی گئی،اس کے خطرناک رجحان ہیں۔پیرکواسلام آباد میں میاں عاطف کی برطرفی کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فرحت اللہ بابرنے کہاکہ جب تک ایسے واقعات کے خلاف آواز بلند نہیں کریں گے آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ نہیں ہو گا،آنے والی نسلوں کی خاطر لوگوں کو آواز بلند کرنا ہوگا،آواز بلندکرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،ایک دن یہ آواز رنگ لے آئیگی،ایک دن اندھیرے روشنی میں بدل جائیں گے۔سماجی رہنما فرزانہ باری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں موجود لوگوں میں دم نہیں،یہ لوگوں کی برابر شہری حقوق کو تسلیم نہیں کرتے،سیاست اور مذہب کو الگ کر کے دیکھنا ہو گا۔مظاہرے سے طاہرہ عبداللہ،نیئر،عاصم نے بھی خطاب کیا۔

فرحت بابر

مزید : صفحہ آخر