نیویارک کی حسینہ ’’مس امریکہ‘‘بن گئیں

نیویارک کی حسینہ ’’مس امریکہ‘‘بن گئیں

نیو جرسی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں 25 سالہ نیا ایمانی فرینکلن 51 امیدواروں کو شکست دے کر نئی مس امریکا منتخب ہوگئیں۔نیا ایمانی فرینکلن اب مس یونیورس مقابلہ حسن میں امریکا کی نمائندگی کریں گی۔مس امریکا کا مقابلہ نیوجرسی میں منعقد کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ رواں سال سے مِس امریکا کے مقابلے میں بکنی پہننے کی 98 سال پرانی روایت بھی منسوخ کر دی گئی تھی، جس کے بعد نیا پہلی خاتون ہیں جنہوں نے سوم سیوٹ پہنے بغیر اس مقابلے کو جیتا۔جیتنے کے بعد ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا ’مجھے خوشی ہے کہ مس امریکا کا خطاب جیتنے کے لیے مجھے بکنی پہننے کی ضرورت نہیں پڑی‘۔نیا ایک گلوکارہ ہیں، جن کا مقصد اس مقابلے کے ذریعے دنیا بھر میں فن کی تشہیر ہے۔انہوں نے 5 سال کی عمر میں اپنا پہلا گانا ’لو لو‘ تحریر کیا تھا۔نیا ایمانی فرینکلن نے مس امریکا کے تاج کے ساتھ اس مقابلے میں 50 ہزار ڈالر یعنی 61 لاکھ 64 ہزار پاکستانی روپے بھی جیتے۔

مزید : صفحہ آخر