برطانوی کالج آف پولیسنگ کے وفدکا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

برطانوی کالج آف پولیسنگ کے وفدکا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سیف سٹی منصوبہ پولیس کو تفتیش میں بہترین معاونت فراہم کر رہاہے اور جرائم کی روک تھام میں موثر ثابت ہو رہا ہے۔ ایسے جدید منصوبوں سے پاکستان کا سکیورٹی پروفائل بہتر ہوا ہے۔ پنجاب پولیس نے کم وقت میں جدید منصوبے کو مثالی انداز میں مکمل کیا جو قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہاربرطانوی کالج آف پولیسنگ کے 4 رکنی وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔ وفد کو ایمرجنسی رسپانس ،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورآپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر بارے بریفنگ دی گئی۔انہیں 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، فیشل ریکگنا یز یشن ٹیکنالوجی، اے این پی آر کیمروں بارے بھی بتایا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹرعلی عامر ملک کا کہنا تھا کہ سیف سٹی اتھارٹی ملک بھر میں جدید منصوبے لگانے کیلئے اپنے تجربات شئیر کر رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پراجیکٹ خالصتا پنجاب پولیس کا لگایا پودا ہے ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے بتایا کہ اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو مکمل راہنمائی و امداد فراہم کر رہی ہے۔ اتھارٹی کا دورہ کرنے والے سینئر برطانوی پولیس افسران میں بین کرین، کارل سٹرمین، مارک امری اور سٹیووہنڈرسن شامل تھے۔ اس موقع پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور برطانوی کالج آف پولیسنگ کے مابین تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

مزید : علاقائی