سرکاری گاڑیوں سے پٹرول چوری کرنے والا وارڈن نوکری سے برخاست

سرکاری گاڑیوں سے پٹرول چوری کرنے والا وارڈن نوکری سے برخاست

لاہور(کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں محکمہ پولیس کے اندر سرکاری گاڑیوں سے پٹرول چوری کرنے والا ٹریفک وارڈن گرفتار ،انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے نوکری سے برخاست کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس میں سرکاری گاڑیوں سے پٹرول نکال کر بیچنے والے وارڈن شہزاد کو پکڑ لیاگیاجس کے خلاف انکوائری کی گئی تو اس میں سرکاری گاڑیوں سے پٹرول چوری کرنے کا جرم ثابت ہونے پر اس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے نوکری سے برخاست کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف مقدمہ نمبر 733/18میں 409اور دیگر دفعات لگاتے ہوئے درج کرلیا۔

مزید : علاقائی