پتوکی : شارٹ سرکٹ سے 6دکانوں میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان خاکستر ، تاجر سراپا احتجاج

پتوکی : شارٹ سرکٹ سے 6دکانوں میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان خاکستر ، تاجر سراپا ...

پتوکی (نمائندہ پا کستان) واپڈ ا سٹی سب ڈویثرن کی مبینہ غفلت کے باعث شہر میں جگہ جگہ لٹکی بجلی کی ننگی تاروں میں شارٹ سر کٹ ہو نے کی و جہ سے گور نمنٹ ہائی سکول فار بوائز پتو کی کے ساتھ واقع کتابو ں ،مسہری اور نئے نو ٹو ں والی چھ دو کانو ں میں آگ لگ گئی جب تاجرو ں نے بلد یہ پتو کی کی فائر بر گیڈ گاڑی کو فون کیا تو وہ آدھا کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر کھڑی ہو نے کے باوجود موقع پر آدھا گھنٹہ دیر سے پہنچی اور آگ بجانے کے لئے پائپ خراب ہو نے کی و جہ سے پائپ مکمل کھل نہیں سکا جس و جہ سے لاکھو ں کی کتابیں ،نئے نو ٹ اور دیگر قیمتی سامان جل کر رکھ ہو گیا بلد یہ پتو کی میں لاکھو ں روپے کی لاگت سے اس فائر بر گیڈ کو بنایا گیا اور اسکا ٹھیکے بھی ن لیگ کے ایک کو نسلر کو عنایت کیا گیا اس نے چند ہزار روپے لگا کر لاکھو ں کا بجٹ خوردبرد کر لیا اور فائر بر گیڈ ٹھیک نہ ہو سکی دوسری جانب ریسیکوپتو کی اور چو نیاں کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اس سانحے میں تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا اسی سلسلے میں تاجروں نے واپڈا اور بلدیہ انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہو ئے نعر ے بازی کی اور وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی قصور سے فوری نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔عینی شاہد ین کے مطابق اگر بر وقت فائر بر گیڈ کی گاڑیا ں پہنچ جاتی تو لاکھو ں کا نقصان نہیں ہوتا صوبائی وزیر مو اصلات سردار محمد آصف نکئی اور ایم این اے طالب حسن نکئی نے آگ لگنے والی دوکانو ں کا معائنہ کیا اور تاجروں سے وعدہ کیا کہ پتوکی بلد یہ کی نااہلی پر انکوائری کروائی جائیگی۔

شہر کی سماجی تنظمو ں کے مطابق بلد یہ پتو کی میں ماہانہ لاکھو ں روپے کی کر پشن ہو تی ہے اور فائر بر گیڈ کی مینٹنس پر کو ئی تو جہ نہیں دی جاتی ہے۔

مزید : علاقائی