دینہ،کرنٹ لگنے سے مزدوربالائی منزل سے گر کر جاں بحق

دینہ،کرنٹ لگنے سے مزدوربالائی منزل سے گر کر جاں بحق

دینہ ( تحصیل رپورٹر ) دینہ کا 28سالہ محنت کش نوجوان کام کے دوران کرنٹ لگنے سے بالائی منزل سے گھر کر جاں بحق۔جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی 2ماہ قبل شادی ہوئی تھی ،میت گھر پہنچنے پر خوشیوں بھرے گھر میں کہرام مچ گیا ،والدین پر غشی کے دورے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ اقبال ٹاؤن کا رہائشی 28سالہ نوجوان عامر بٹ ولد شوکت علی بٹ دینہ کے نواحی علاقہ باغاں میں زیر تعمیر مکان میں کام کر رہا تھا ،عامر سریا چھت پر چڑھا رہا تھا کہ اچانک سریا بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے جا ٹکرایا ،شدید کرنٹ لگنے سے نوجوان بالا ئی منزل سے نیچے جا گرا اور شدید زخمی ہو گیا ،نوجوان کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ،نوجوان کی 2ماہ قبل شادی ہوئی تھی ،ہنستا بستا خوشیوں بھرا گھر ماتم میں بدل گیا ،نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا والدین و عزیزو اقارب پر غشی کے دورے ۔

مزید : علاقائی