شورکوٹ،تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،خاتون زخمی

شورکوٹ،تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،خاتون زخمی

شورکوٹ(نمائندہ خصوصی)جھنگ روڈ اڈہ حویلی بہادر شاہ کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جب کہ ایک عورت شدید زخمی تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ٹوبہ کا رہائشی محسن نواز جس کی تین روز قبل شادی ہوئی تھی وہ موٹر سائیکل پر اپنی بیوی کے ساتھ سسرال سے واپس جا رہا تھا کہ جھنگ روڈ کے قریب تیز رفتار بس نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محسن موقع پر ہی جاں بحق جب کہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی ریسکیو1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا جب محسن کی موت کی خبر اس کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ۔

مزید : علاقائی