غیر ملکی ماڈل منشیات کیس ، استغاثہ کے گواہ ریاض کا بیان قلمبند
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے غیر ملکی ماڈل کے منشیات کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی کردی، عدالت نے گزشتہ روزایک گواہ کا بیان قلمبند کرنے کے بعد مزید گواہوں کو آئندہ طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر کی عدالت میں ایف آئی اے نے ماڈل گرل ٹیریزہ اور اس کے ایک ساتھی کے خلاف 8کلو ہیروئن بیرون ملک لے جانے کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا ہے۔ عدالت میں چالان آنے پرکیس کی باقاعدہ سماعت کی جا رہی ہے۔ عدالت میں استغاثہ کے ایک گواہ ریاض کا بیان قلمبند کیا گیا جس کے بعد گواہ پر وکلا ء نے جرح کی۔ ماڈل گرل ٹیریزہ کو پولیس نے ائرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔