منشیات سمگلنگ کیس،مجرم کو 39ماہ قید اور 39ہزار روپے جرمانہ کی سزا

منشیات سمگلنگ کیس،مجرم کو 39ماہ قید اور 39ہزار روپے جرمانہ کی سزا

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس ارشد مسعود نے سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم وقارطارق کے اقبال جرم کرنے پر اسے 39ماہ قید اور 39ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس ارشد مسعود کی عدالت میں اے این ایف نے ایئرپورٹ سے گرفتار کئے جانے والے مجرم وقارطارق کو عدالت میں پیش کیا ،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جس کو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔عدالت میں ملزم نے دوران سماعت اقبال جرم کیا اور کہا کہ اس سے غلطی ہو گی جس پر عدالت نے ملزم کو مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

مزید : علاقائی