بیوی کی موت کا غم،50سالہ شخص کی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی

بیوی کی موت کا غم،50سالہ شخص کی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی

لاہور(خبرنگار)ہربنس پورہ کے علاقے میں پچاس سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کر لی ہے۔بتایا گیاہے کہ فتح گڑھ کا رہائشی پچاس سالہ محمد سلیم محنت مزدوری کرتا تھا۔اور اپنی بیوی کے فوت ہونے کے بعد اکثر پریشان رہتا تھا۔جس پر گزشتہ روز اس نے گھر میں زہریلی گولیاں نگل لیں،اسے جنرل ہسپتال لیجایا گیا،جہاں دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے۔

مزید : علاقائی